ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا عوامی راج نمائندوں کو مشورہ وزیر اعظم کی فلاحی اسکیموں کو آخری میل تک لے جائیں

لکھنو//سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہفتہ کو پی آر آئی کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم مودی کی فلاحی اسکیموں کو آخری میل تک لے جائیں۔ اتر پردیش کے امروہہ ضلع سے تعلق رکھنے والے پنچایتی راج ادارے کے نمائندوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے عوام پر مرکوز اقدامات اور پروگراموں کو لوگوں تک پہنچانے میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ نچلی سطح کے لوگوں سے براہ راست رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں پنچایتوں کو مسلسل بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ منتخب نمائندے ہونے کے ناطے پی آر آئیز معاشرے کے سب سے نچلے طبقے میں سب سے زیادہ ضرورت مند لوگوں کو جانتے ہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ووٹ بینک کو مدنظر رکھے بغیر فوائد ان تک پہنچیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جناب مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’ملک نے یہ عزم کیا ہے کہ 100 فیصد استفادہ کنندگان کو فائدہ پہنچایا جائے۔ جب اسکیموں کی 100 فیصد کوریج ہوتی ہے تو ٹشٹی کرن کی سیاست ختم ہوجاتی ہے۔ اس کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں رہتی۔‘‘ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ مودی نچلی سطح کی جمہوریت کی علامت ہیں جو کسی بھی خاندانی سیاست سے آزاد ہے کیونکہ وہ خود نچلی سطح سے اوپر اٹھے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانے اور پی آر آئی کے نمائندوں کی صوابدید کے ذریعے مرکزی فنڈز کے موثر استعمال کے ساتھ اختیارات کو غیر مرکزیت والا بنانے پر زور دیا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا پنچایتی راج اداروں اور نچلی سطح کی جمہوریت پر یقین اس حقیقت سے عیاں ہے کہ 70 سال بعد ان کی مداخلت کی وجہ سے پہلی بار جموں و کشمیر ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات کرائے گئے ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ترقیاتی پروگراموں کی وقتی تکمیل کی ضرورت پر زور دیا اور کسی بھی معیار کے ساتھ سمجھوتہ کیے بغیر منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کے لیے نئی ٹیکنالوجیز اور اختراعات کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جب مودی نے مئی 2014 میں اقتدار سنبھالا تو ملک کی تقریباً نصف آبادی بیت ٹوائلیٹ، مکانات، ویکسینیشن، بجلی کنکشن اور بینک اکاؤنٹس جیسی سہولیات سے محروم تھی۔ انہوں نے کہا ’سب کا پریاس‘ کے ساتھ، مرکز گزشتہ 8 برسوں کے دوران بہت سی اسکیموں کی 100 فیصد کے قریب تکمیل میں کامیاب رہا ہے۔ امرت کال کے اگلے 25 برسوں میں ہندوستان کو دنیا میں صف اول کا لک بنانے کا ایک نیا عزم ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نچلی سطح کی جمہوریت کو مضبوط بنانے اور لوگوں کو حکومت کی فلاحی اسکیموں کے فوائد سے آگاہ کرنے کے لیے پی آر آئی کے نمائندوں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پی آر آئی سے کہا کہ انہیں دیہی ہندوستان میں سرکاری اسکیموں کی زیادہ سے زیادہ رسائی اور اس کے استعمال کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کو ہمیشہ ذہن میں رکھنا چاہئے تاکہ کوئی بھی محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا، مودی حکومت نے کئی مواقع پر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی مرکزی اسکیم کے لیے فنڈز کی کوئی بھی کمی نہیں ہوگی۔(پی بی آئی)