بیجنگ //چین نے اپنے شہریوں کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دینے کا قانون منظور کر لیا۔چینی پارلیمنٹ یعنی نیشنل پیپلز کانگریس نے کل حکمران کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے پیش کردہ 3 بچوں کی پالیسی کی باضابطہ طور پر توثیق کردی۔رواں سال مئی میں چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) نے زیادہ سے زیادہ 2 بچے پیدا کرنے کی سخت پالیسی میں نرمی کی منظوری دی تھی تاکہ تمام جوڑوں کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دی جا سکے۔تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دینے کا نظرثانی شدہ آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی کا قانون نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی (این پی سی) نے منظور کیا تھا۔کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے دو بچوں کی سخت پالیسی کو نرم کرنے کا مقصد ملک میں شرح پیدائش میں تیزی سے ہونے والی کمی کو روکنا ہے۔