عظمیٰ ویب ڈیسک
لیہہ/چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس سوریہ کانت کا جمعہ کے روز لداخ پہنچنے پر روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں مختلف مقامی قبائل کے نمائندوں نے شرکت کی۔
حکام نے خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ چیف جسٹس کو علاقے کی قبائلی تنوع کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور آمد پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔اپنے دورے کے دوران جسٹس سوریہ کانت لیہہ کے میلونگ تھنگ میں ایک عدالتی کمپلیکس کا افتتاح کریں گے اور سندھو سنسکرتی کیندر میں ایک قانونی کیمپ میں شرکت کریں گے۔وہ بعد ازاں کرگل کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ کرگل کورٹ کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔ اپنے سرکاری دورے کے دوران ان کے لداخ کے دیہی علاقوں کا دورہ کرنے کی بھی توقع ہے۔