جاوید اقبال
مینڈھر //سب ڈویڑن مینڈھر کی پنچایت چھنگاں چھرون میں بچوں کے کھلنے کیلئے کوئی کھیل کا میدان نہیں ہے۔ علاقہ کے نوجوانوں نے ڈی ڈی سی پونچھ سے اپیل کی ہے کہ چھنگاں چھرون پنچایت میں ہائی سکول کے پاس ایک کھیل کا میدان بنوایا جائے تاکہ علاقہ کے نوجوان کھیل سکیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کھیل کود کا میدان نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نشیلی ادویات کی طرف توجہ دیتے ہیں اور نشے میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور اگر کھیل کود کا میدان ہو تو نوجوان کھیل کود کی طرف توجہ دیتے ہیں اور نشے سے دور رہتے ہیں لہٰذا ہماری انتظامیہ سے اپیل ہے کہ علاقہ کے اندر کھیل کود کا میدان بنوایا جائے تاکہ نوجوان نسل کھیل کود سکیں۔اْنکا مزید کہنا تھا کہ بچے کھیل کا میدان نہ ہونے کی وجہ سے سڑک میں یا کھیتوں میں کرکٹ کھیلتے ہیں ۔اْنکا کہنا تھا کہ ہائی سکول چرون کے پاس سرکاری اراضی موجود ہے جس میں کھیل کا میدان بنوایا جائے۔