چھجلہ مینڈھر حادثہ میں مزدور شدید زخمی

 جاوید اقبال

مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کے علاقہ چھجلہ میں ایک تیز رفتار ٹریکٹر اچانک حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں ایک مزدور شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ایک تیز رفتار ٹریکٹر مینڈھر منکوٹ روڈ پر چھجلہ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گیا جس کی وجہ سے ایک مزدور شدید زخمی ہو گیا۔ البتہ ڈرائیور حادثہ کے وقت بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ خبر پھلتے ہی فوری طور لوگوں نے موقعہ پر آ کر زخمی نوجوان کو سب ضلع ہسپتال مینڈھرمنتقل کیاجہاں پر ڈاکٹروں نے بنیادی علاج و معالجہ کے بعداُسے بہتر علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا۔زخمی نوجوان کی شناخت ریاض چودھری سکنہ چھجلہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔