عظمیٰ ویب ڈیسک
نوشہرہ// فوج نے راجوری ضلع میں نوشہرہ کے لام سیکٹر سے پیر کو ایک نامعلوم خاتون کو گرفتار کیا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ خاتون (عمر 40-45 سال) مبینہ طور پر گونگی (بولنے سے قاصر) ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے گاوں پکھرنی میں باڑ کے قریب سے اُسے گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون کی شناخت نسرین فاطمہ زوجہ منیر شاہ سکنہ سخی ناتھ گھوئی تحصیل اور ضلع کوٹلی کے طور سے ہوئی ہے۔
دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ اسے پولیس پوسٹ لام منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔