یو این آئی
حیدرآباد//تلنگانہ۔چھتیس گڑھ سرحد پرواقع تیسرے بیس کیمپ پر ماونوازوں نے فائرنگ کی۔بیجاپورضلع کے پامیڈوپولیس اسٹیشن کے حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔منگل کی شب سے بدھ کی صبح تک یہ فائرنگ ہوئی۔چنگاواگو علاقہ میں سی آرپی ایف کے 151ویں بٹالین، پامیڈو علاقہ کے 204 کوبرا بٹالین، دھرمارم کے 151ویں بٹالین کیمپ پر گرینائیڈ، راکٹ لانچر سے حملہ کیاگیا۔