جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر کے چھترال علاقہ میںکھیلی گئی چھترال پریمئر لیگ اختتام پذیر ہو گئی ۔اس لیگ کے فائنل میچ کے دوران لنکن ٹائیگرز اور قلندرز کے درمیان میچ کھیلاگیا۔ قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ لنکن ٹائیگرز نے 170رن اسکور کئے جس کو قلندرز نے 13گیندیں باقی رہتے پورا کر لیا۔ لیگ کا اہتمام خالق چوہدری جمی قریشی اور ضیافت علی نے کیاتھا۔ اختتامی تقریب میں سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد ملک مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح ٹیم کے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے علاقہ کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے پر سرحدی شہر میں کرکٹ لیگ کے انعقاد پر منتظمین کو بھی سراہا۔ ڈاکٹر شہزاد نے اْن سے کہا کہ وہ اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل اور کھیل پر توجہ دیں اور کسی بھی قسم کی لت سے دوری رکھیں اور قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کو کہا۔کھلاڑیوں میں سید خان، عزیز خان، قیوم خان، فاروق میر، قدیر خان، یاسر خان اور تنویر قریشی، حسین چوہدری، عادل جٹ، ماجد جٹ، حاجی عاصم، حاجی معروف نائب سرپنچ، فضل کریم چوکیدار اور رفیق میر شامل ہیں۔