سید اعجا ز
ترال//چوتھی ضلع پلوامہ یوگا اسنا سپورٹس چمپئن شپ2023-24پیر کے روزاختتام پزیرہوئی ہے جس میں سب ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے200سے زیادہ بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کی ہے ۔ یہ چمپئن شپ انڈور سٹیڈیم بجونی ترال میں منعقد کی گئی ہے جہاں پیر کے روز آخری دن تقریب میں پولیس،آرمی سی آر پی ایف ،سپورٹس کونسل کے ،مقامی افسران نے شرکت کی ہے۔اس دوران یہاں موجود بچوں اور نوجوانوں نے کچھ ایسے کرتب دکھائے ہیں جنکی یہاں موجود حاضرین نے زبردست سراہنا کی ۔جنرل سیکٹری یوگا اسنا سپورٹس فیروز احمد بٹ نے بتایا ہم اس یوگا اسناسپورٹس کو ترال میں3 سال سے چلا رہے ہیں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد ہمارے ساتھ جر گئی ہے جن کو ہم تیارکر رہے ہیں اور قلیل وقت میں ہم نے بہت اچھی کامیابی حاصل کی ہے اور6بچوں نے نیشنل سطح پر شرکت کر کے نام کمایا ہے اور امسال بھی امید ہے کہ اور بچوں کو نیشنل سطح کے لئے تیار کیا جائے گا ۔فیروز نے بتایایوگا اسنا سپورٹس ایک ایسا سپورٹس ہے جس کو تمام کھیلوں کی ماں کہا جاتا ہے ۔