غلام محمد
سوپور//چندی گڑھ میں کھیلے گئے کشمیر کرکٹ لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ہمدان ہیوریکینزفاتح قرار دیاگیا۔اس چیمپین شپ میں سولہ ٹیموں نے حصہ لیا اورچیمپین کوڈیڑھ لاکھ روپے معہ ایک ٹرافی سے نوازاگیاجبکہ رنراَپ ٹیم کومومینٹوکے ساتھ ایک لاکھ روپے دیئے گئے۔ فائنل میچ ہمدان ہیوری کینزسرینگر اوریونائیٹڈامپورٹس سرینگر کے درمیان کھیلا گیا ،جس میں ہمدان ہیوری کینزنے مخالف کو23رنوں سے شکست دی۔عاقب میر کو لیگ کاچیمپین قراردیاگیااورانہیں دس ہزارروپے اور ٹرافی عطاکی گئی جبکہ ہمدان کے عقیل میرکومین آف دی میچ ،عاقب میر کوبہترین بیٹس مین ،فیضان رئوف کو بہترین بائولر،ثمرامین کو بہترین وکٹ کیپراورعفان وانی کوابھرتا کھلاڑی قرار دیاگیا۔تمام میچ جے کے سپورٹس ٹائم پر براہ راست نشرکئے گئے۔اختتامی تقریب پرچیف آرگنائزر گلزاراحمد نے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیا۔اس موقعہ پرمیرمختارمہمان خصوصی تھے اور مشتاق احمد وار اورعبدالقیوم مہمان ذی وقارتھے۔