رام بن/ عظمیٰ نیوز سروس/چندر کوٹ گراؤنڈ پر چندر کوٹ پریمیر لیگ (سی سی ایل) کا فائنل میچ عامر سپورٹس کلب نے جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شائننگ سٹار کو شکست دے دی۔ اس تقریب کا مشاہدہ ہزاروں کرکٹ شائقین نے کیا جنہوں نے نوجوانوں کو ان کی مجموعی ترقی کیلئے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام نے بی ڈی سی کے چیئرپرسن رام بن امجد علی کی موجودگی میں فائنل کرکٹ میچ کا افتتاح کیا۔ چمپئن شپ کا انعقاد یوتھ آف چندر کوٹ نے کھیلو انڈیا تحریک کے تحت سابق فوجی سرجیت کمار کی سربراہی میں کیا تھا۔