اارشاد احمد
گاندربل//شالہ بگ گاندربل کے میدان میں جاری چمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلوں میں کے سی سی گنہ ونہ نے خان سلطان نواباغ کو تین وکٹوں سے شکست سے دوچار کردیا جبکہ دوسرے میچ میں شالہ بگ بلاسٹر نے بی ایل ڈی کھاگ کو یک طرفہ میچ میں دھول چٹائی۔چمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ میں جاری مقابلوں میں خان سلطان نواباغ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیاجو ٹیم پر بھاری پڑا۔کے سی سی گنہ ونہ نے مقررہ 20 اوروں میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رن بنائے۔ مقررہ ہدف کے تعاقب میں خان سلطان نواباغ 19.3اوور میں 119 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ کے سی سی گنہ ونہ کے گیند باز رفیق بٹ نے عمدہ اور نپی تلی گیند بازی کرتے ہوئے 4اووروں میں 19 رن دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس طرح کے سی سی گنہ ونہ نے خان سلطان نواباغ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر میچ میں کامیابی حاصل کی۔ رفیق بٹ کو میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں شالہ بگ بلاسٹر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 228رنوں کا پہاڑ کھڑا کیا۔ شیخ تصدق نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 50 گیندوں پر 100 رن بنائے۔ جواب میں مقررہ ہدف کے تعاقب میں بی ایل ڈی کھاگ 18.5اووروںمیں 135 رن پر سمٹ گئی۔ شیخ تصدیق کو بہترین بلے بازی کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔