ارشاد احمد
گاندربل//چمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ شالہ بگ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلوں میں رائزنگ ٹائیٹز ینگورہ کا مقابلہ خان سٹرائیکرز صورہ سرینگر جبکہ لائنز گاندربل کا مقابلہ الیون برادرز شالہ بگ کے درمیان ہوا ۔پہلے مقابلے میں رائزنگ ٹائیٹز ینگورہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیااور مقررہ 19.2 اوروں میں 154رن بنائے۔طارق احمد نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 64 رن بنائے۔مقررہ ہدف کے تعاقب میں خان سٹرائیکرز صورہ سرینگر کی پوری ٹیم 17.1اوروں میں 111 رن بناکر سمٹ گئی۔وسیم بایا نے طوفانی گیند بازی کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو آئوٹ کلاس کیا۔ اسطرح رائزنگ ٹائیٹز ینگورہ نے 43 رنوں سے کوارٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ وسیم بایا کو بہترین گیند بازی کی بدولت مین آف دی میچ کا خطاب ملا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں لائنز گاندربل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیااور 18.2 اوروں میں 132 بناکر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔بٹ اشفاق احمد نے 25 گیندوں پر 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 46 رن بنائے۔جواب میں الیون برادرز شالہ بگ 19.3 اوروں میں 111 رن ہی بناکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔اسطرح لائنز گاندربل21 رنوں سے میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔بٹ اشفاق کو شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔