مشتاق الاسلام
پلوامہ//سپورٹس سٹیڈیم پلوامہ میں چمپینز کپ کا فائنل میچ بدھوار کو کھیلا گیا۔اس دلچسپ مقابلے میں لالہ الیون چنار باغ پلوامہ اور ایس جے سی سی تملہ ہال پلوامہ کے مابین کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ میں وادی کے 32 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا تھا جبکہ سپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ میں چمپئنز کپ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔اس دلچسپ میچ کو دیکھنے کیلئے وادی کے دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے شائقین کرکٹ لطف اندوز ہوئے۔لالہ الیون چنار باغ نے ایس جے سی سی تملہ ہال کو فائنل میں 23 رنوں سے شکست دے دی۔چمپنز کپ کی سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے پر لیاقت احمد کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ لیاقت نے سیریز میں 3 سنچریاں حاصل کرلیں جبکہ فائنل میچ میں 89 رنز بناکر لیاقت نمایاں اسکور بنانے والے کھلاڑی رہے،جبکہ فائنل میچ میں طارق احمد کو مین آف دے میچ قرار دیا گیا ۔کرکٹ نے منتظمین نے آخر پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔