عازم جان +ظفر اقبال
بانڈی پورہ / اوڑی/بانڈی پورہ ضلع کے شادی پورہ سمبل علاقے میں بدھ کو سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ تین زخمیوں کو ابتدائی طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سمبل لے جایا گیا اور بعد میں علاج کے لیے جے وی سی ہسپتال سرینگر روانہ کر دیا گیا۔ متوفی کی شناخت راجہ بیگم (55) کے طور پر کی گئی ہے جو کہ نائدکھے سمبل کی رہائشی تھی، جو جے وی سی اسپتال سری نگر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ادھرسنگم بجبہاڑہ میں بدھ کی صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا ۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو گاڑیوں کے مابین ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔خمیوں کی شناخت 15سال کی سعدیہ امین ، 28سالہ کی سونیا دختران محمد امین راتھر ساکنہ عشموجی کولگام اور 30سال کی رقیہ زوجہ اعجاز احمد ساکنہ موہند شوپیان کے بطور ہوئی ۔ تینوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں سے ان کو نازک حالت میںسکمز صورہ منتقل کیا گیا ۔اس دوران اوڑی کنٹرول لائن پر واقع چرنڈہ نامی گاوں میں بدھ کو ایک 60 سالہ بزرگ شہری لقمہ اجل بن گیا جب وہ اپنے گھر کے نزدیکی چرہگاہ میں مال میوشیوں کے ساتھ تھا اور ایک پتھر کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق شیری پتھر کی زد میں آکر موقعہ پر ہی فوت ہو گیا جسکی شناخت محمد شفیع ولد شیرہ جندڑ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔