Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

پی ڈی پی نے مرکز کی ہاں میں ہاں نہیں ملائی:محبوبہ مفتی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 17, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر// پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے لوک سبھا انتخابات سے متعلق تیاریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے لیے ہر جماعت کو تیار رہنا پڑتا ہے اور پی ڈی پی بھی اپنے طور پر تیاریوں میں جٹی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے آج تک ہر سیاسی پارٹی نے دہلی کی بولی  بولی،تاہم صرف پی ڈی پی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ببانگ دہل مسئلہ کشمیر پر نئی دہلی کی توجہ مبذول کروائی۔کے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر اور ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے لوک سبھا انتخابات سے متعلق تیاریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے متعلق ہر ایک جماعت کو تیار رہنا پڑتا ہے اور پی ڈی پی بھی اپنے طور پر انتخابی تیاریوں میں جٹی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی مختلف سطحوں پر میٹنگیں منعقد کررہی ہے جبکہ زمینی سطح پر پارٹی ورکران سے بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بدقسمی سے آج تک ریاستی کی سیاسی پارٹیوں نے صرف دلی کی بولی اختیار کی اور دلی کے ہر فیصلے کے ہاں میں ہاں ملائی ،تاہم پی ڈی پی نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی وہ واحد جماعت ہے جس نے کشمیر معاملے پر مرکز کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے نئی دہلی پر واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر پر بامعنی مذاکرات شروع ہونے چاہیے جبکہ اس دوران علیحدگی پسندوں کے ساتھ بھی مفاہمت کا راستہ ڈھونڈنا پڑے گا۔پی ڈی پی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے مرکزی حکومت پر واضح کردیا تھا کہ جماعت اسلامی پر کریک ڈائون سے کوئی بھی نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔ پی ڈی پی نے اپنے دور اقتدار میں 14ہزار ایف آئی آر واپس لے کر سنگ بازی میں ملوث نوجوانوں کو مین اسٹریم میں لانے کا طریق کار اپنایا تاہم بی جے پی اس کے حق میں نہیں تھی۔آج پی ڈی پی کو جماعت کے حق میں بات کرنے کے لیے دیش دروہی اور غدار قرار دیا جاتا ہے کیوں کہ میںنے اپنے دور حکومت میں بی جے پی کو جماعت پر پابندی عائد کرنے سے باز رکھا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی گورنر آئے روز ریاستی آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ این آئی اے کی طرف سے میر واعظ عمر فاروق ، سید علی گیلانی کے فرزندوں اور سید صلاح الدین کے فرزندوں کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے جو کہ ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر خفیہ آپریشن کے ذریعے کسی آزادی پسند لیڈر نے اعتراف جرم کیا لیکن اس کی سزا دیگر لوگوں کو کیوں دی جارہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے بتایا کہ میر واعظ نہ صرف حریت رہنما ہے بلکہ وہ ایک مذہبی رہنما بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این آئی بغیر ثبوت کے میرواعظ عمر فاروق، سید نسیم گیلانی اور سید صلاح الدین کے فرزندوں کو مسلسل ہراسا ں و پریشان کررہی ہے جوکہ غیر جمہوری اور غیر انسانی طریق کار ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی کاررائیاں ’کائونٹر پروڈکٹیو‘ ثابت ہوسکتی ہے جس کے مستقبل میں خطرناک نتائج برآمد ہونے کا اندیشہ ہے۔ محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر میں سیاسی کارکنوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں بند ہونی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ سیاسی کارکنوں کو معقول سیکورٹی فراہم کی جانی چاہیے تاکہ اُن کی زندگیوں کو درپیش خطرات سے مؤثر طور پر نپٹا جاسکے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

کشمیر

۔60سے 80فیصد بچے موبائل فون کے عادی صرف 10فیصد تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال

July 7, 2025
کشمیر

ایل جی کا پہلگام میں ننون بیس کیمپ کا دورہ پاکستان ہمارے اتحاد کو توڑنے کا متمنی

July 7, 2025
کشمیر

حکومت منشور کا 1فیصد بھی پورا نہ کر سکی ۔ 13جولائی سرکاری چھٹی قرار دی جائے:الطاف بخاری

July 7, 2025
کشمیر

سکولوں کی گرمائی چھٹیاں ختم اوقات کار تبدیل، مارننگ کلاسز ہونگے

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?