راجوری//این ایس ایس یونٹ گورنمنٹ پی جی کالج راجوری کے زیراہتمام منعقدہ سات روزہ ونٹرکیمپ اختتام پذیرہوگیاہے۔اس سلسلے میں این ایس ایس پروگرام افسران ڈاکٹرنسیم احمدملک اورپروفیسرسپریاگپتاکی نگرانی میں ایک اختتامی تقریب کاانعقادکیاگیا۔سات روزہ ونٹرکیمپ میں 70 طلباء نے حصہ لیاجنہیں چار مختلف زمروں میں تقسیم کیاگیاتھا۔اختتامی تقریب کے دوران بتایاگیاکہ کیمپ میں کالج کی صفائی اورسجاوٹ کے علاوہ وال پینٹنگ اورشجرکاری مہم بھی چلائی گئی اورساتھ ہی مختلف ثقافتی سرگرمیاں اورسمپوزیم کاانعقادبھی کیاگیا ۔اس دوران سمپوزیم کاعنوان ’’پالی تھین کااستعمال نہیں‘‘رکھاگیاتھاجس میں طلباء نے پالی تھین کے استعمال کے مضراثرات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ونٹرکیمپ کے دوران پروفیسرایم کے وقارکے لیکچرکے دوران طلباء کواپنے اہداف کیلئے محنت اورلگن سے کام کرنے کی تلقین کی۔ڈاکٹرنسیم احمدملک نے سماج میں طلباء اوراین ایس ایس رضاکاروں کے رول کواُجاگرکیا۔ایک کوئزبھی کروایاگیاجس کاعنوان ’’کرنٹ افیئرس اینڈ نیشنل سروس سکیم ‘رکھاگیاتھا۔اس دوران طلباء کوہمہ جہت جانکاری فراہمی کی گئی۔اختتامی تقریب میں این ایس ایس رضاکاروں نے اپنے تجربات کااظہارکیا۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹرجاویداے قاضی نے صدارت کے فرائض انجام دیئے جبکہ ریٹائرڈپرنسپل ڈاکٹرایم کے وقارمہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر عبدالحق نعیمی صدرشعبہ اُردو، ڈاکٹرعاشق رضاشعبہ باٹنی نے این ایس رضاکاروں کی ستائش کی۔ تقریب کے اختتام پر شکریہ کی تحریک پروفیسرسپریاگپتانے پیش کی۔
بختیار حسین
سرنکوٹ// ڈگری کالج سرنکوٹ میں این ایس ایس یونٹ کی جانب سے منعقدہ ایک بیداری کیمپ اختتام پذیرہوگیاہے۔کیمپ کی اختتامی تقریب میں شعبہ انگریزی کے پروفیسر کرم چند اگروال مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پرکالج پرنسپل تجیندرپال سنگھ ، اور این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر وجاہت حسین جعفری بھی موجود تھے۔اس دوران این ایس ایس کیپٹن اکرم بھٹی نے کالج انتظامیہ اور این ایس ایس رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے محنت و لگن کے سماج کی بہتری کے تئیں کام کیا۔انہوں نے کہا کہ سات دنوں کا این ایس ایس کیمپ کافی بہتر رہا جس میں سبھی رضاکار متحرک رہے اور سماج کی بھلائی خاطر انہوں نے بہتر خدمات انجام دیں۔انہوں نے خصوصی طور پر ڈاکٹر وجاہت جعفری کا شکریہ ادا کیا جو اس این ایس ایس رضاکارانہ گروپ کے پروگرام آفیسر بھی تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر وجاہت جعفری نے تمام تر سہولیات بہتر سے بہتر طریقہ سے فراہم کیں جس سے سات دنوں کا یہ پروگرام کافی کامیاب رہا اور خوش اسلوبی سے اختتام پذیر گیا۔