عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی)نے ہفتہ کے روز پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ(پی ایچ ای)کے مکینیکل انجینئر کو مبینہ طور پر 12,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ملزم افسر کی شناخت منظور احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے۔یہ کارروائی اس شکایت کے بعد کی گئی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اہلکار نے سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لیے غیر قانونی طور رشوت کا تقاضا کیا،جس کے نتیجے میں اے سی بی نے اسکے خلاف جال بچھایا۔حکام نے بتایا کہ ایگزیکٹو انجینئر کو رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔یہ گرفتاری ACB کی جانب سے سرکاری محکموں میں بدعنوانی کو روکنے اور عوامی خدمات میں جوابدہی کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کے درمیان ہوئی ہے۔قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔