پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی گول کا وفد ڈی سی رام بن سے ملاقی

گول//پیس اینڈ ویلفیئرکمیٹی گول کا وفد ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام سے ملاقی ہوئی جس دوران گول سب ڈویژن میں پیدا شدہ مسائل سے اُن کو آگاہ کیاگیا ۔ وفد میں پیس اینڈ ویلفیئرصدر عبدالرشید بیگ ، نائب صدر عبدالغنی منہاس ، شبیر احمد بیگ جنرل سکریٹری، غیاث الدین شاہ اکائونٹنٹ ،نظام الدین زوہد ، نائب صدر غلام جیلانی بھوہرہ وغیرہ شامل تھے ۔اس موقعہ پر گول میں کافی عرصہ سے منصف کی نشست خالی ہونے پر ، ایس ڈی ایم گول ، تحصیلدار گول م پرنسپل ڈگری کالج گول کی نشستیں خالی ہونے کے علاوہ اسکولوں و ہسپتالوں میں عملے کی شدید قلت پر بھی بات ہوئی ۔

اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے جہاں موقعہ پر ہی متعلقہ اعلیٰ حکام سے بات کی وہیں انہیں یقین دلایا کہ جلد از جلد ان نشستوں کو پورا کیا جائے گا ۔ اس موقعہ پر ڈگری کالج گول کی خستہ حالت کو بھی ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کے سامنے رکھا جس پر ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے کہا کہ اس کی لاگت رقم زیادہ ہو گئی تھی اور ٹینڈر کم پر ہوئے تھے اور اس سلسلے میں بھی اعلیٰ حکام کو خط لکھا ہے ۔ انڈور سٹیڈیم کے بارے میں بھی ڈی سی موصوف نے کہا کہ اس بارے بھی متعلقہ حکام سے بات کروں گا ۔

علاوہ ازیں کے جی بی وی عمارت جو بنی ہوئی ہے اس میں سکول کو منتقل کرنے کے بارے میں بھی ڈی سی موصوف سے بات ہوئی تا کہ بچوں کو پڑھائی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور اس مسئلہ پر ڈی سی نے کہا کہ وہ بات کریں گے او رمسئلہ کو حل کریں گے ۔ٹیوب ویل گھوڑا گلی اور جابہ میں جو ادھورے پڑے ہوئے ہیں اس پر بھی ڈی سی موصوف کے ساتھ وفد نے بات کی ۔ اس موقعہ پر تنگالی جبڑ روڈ جو ایک جگہ پر ڈھہ گیا ہے اس مسئلے کو بھی ڈی سی کے سامنے وفد نے رکھا اور اس کو موقعہ پر ہی اے ڈی سی سے بات کی اور جلد اس کو ٹھیک کرنے کو کہا ۔ وہیں پانی ، بجلی ، سڑکوں کی حالت ابتر و دیگر مسائل کو بھی وفد نے ڈی سی موصوف کے سامنے رکھا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر را م بن نے وفد کے تمام مسائل بغور سنے اور انہیں یقین دلایا کہ جلد از جلد ان مسائل کو حل کیا جائے گا اور وہ خود عوامی مسائل پر رنظر بنائے رکھے ہوئے ہیں ۔