نئی دہلی//ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ گوہاٹی گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ سری لنکا کے خلاف ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 373 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لئے 374 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں سری لنکن ٹیم یہ ہدف حاصل نہیں کر سکی اور مقررہ 50 اوورس میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز ہی بناسکی۔ ٹیم انڈیا پہلے ہی ٹی ٹوینٹی سیریز جیت چکی ہے۔ اب روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم انڈیا ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنا چاہے گی ۔سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ہندوستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات شاندار رہی اور اس نے 20 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 144 رن بنا لئے۔ سلامی بلے باز شبھمن گل نے 60 گیندوں میں 70 رن (11 چوکے) بنائے۔ گل مہمان ٹیم کے کپتان شناکا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر واپس لوٹے۔ جبکہ کپتان روہت شرما 58 گیندوں میں 72 رن (9 چوکے 3 چھکے) بنا کر نابعد تھے۔ وراٹ کوہلی نئے بلے باز کی جگہ میدان میں پہنچے قبل ازیں، داسن شناکا نے ٹاس کے بعد کہا، رات میں اوس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم پہلے بولنگ کرنے جا رہے ہیں۔ ٹی۔20 سیریز میں جس طرح سے ہم نے کھیل کھیلا، اس سے ہمیں بہت زیادہ اعتماد ملا۔ دلشان مدوشنکا آج ڈیبیو کر رہے ہیں۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس کے بعد کہا کہ ہم پہلے بے بازی کرکے خوش ہیں۔ ہم بھی گیندبازی کرنا پسند کرتے۔ یہ ایک اچھا چیلنج ہے۔ کل میدان اوس سے بھر گیا تھا۔ ایسا وقت آئے گا جب ہمیں اوس میں گیندبازی کرنی پڑے گی، ہمیں اس کے لیے تیار رہنا ہوگا، کیونکہ ورلڈ کپ قریب ہے۔ وقتاً فوقتاً چیزوں کو مختلف طریقے سے کرنا ضروری ہے۔ ہمیں صحیح سمت میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ پچھلی بار یہاں ایک روزہ میچ کھیلنا اچھا رہا تھا، امید ہے کہ آج ہمارے پاس ایک اور یادگار میچ ہوگا۔انڈین الیون: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، محمد شامی، عمران ملک، محمد سراج، یجیندر چہل۔سری لنکا الیون: پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس (وکٹ کیپر)، اویشکا فرنانڈو، دھننجئے ڈی سلوا، چارت اسلانکا، داسن شاناکا (کپتان)، وانندو ہسرنگا، چمیکا کرونارتنے، دونتھ ویلالگے، کسن راجیتھا، دلشان مدوشنکا۔ روہت شرما نے اس میچ میں ون ڈے فارمیٹ میں 9500رنز بھی مکمل کر لئے۔ انہوں نے یہ ہندسہ 236ویں ون ڈے اننگز میں پار کیا ہے۔ اب وہ ہندوستان کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔ ہٹ مین سے صرف ایم ایس دھونی، راہل درواڑ، سوربھ گنگولی، وراٹ کوہلی اور سچن تیندولکر آگے ہیں۔چ بتا دیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران روہت شرما کے انگوٹھے میں چوٹ لگ گئی تھی۔ وہ پورا وقت میدان سے دور رہے۔ ٹیم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے وہ 9ویں نمبر پر بلے بازی کیلئے اترے۔ روہت نے 28گیندوں پر ناٹ آوٹ 51رنز بنائے، جس میں 3چوکے اور 5چھکے شامل تھے ۔ بنگلہ دیش کے خلاف زخمی ہونے کے باوجود نصف سنچری بنانے والے روہت شرما نے اپنے اوپننگ پارٹنر شبھمن گل کے ساتھ مل کر اس میچ میں ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں بلے بازوں نے 19.4 اوورز میں 143رنز کی شراکت داری کرکے سری لنکا کے گیند بازوں کی جم کر خبر لی ۔ شبھمن گل 60 گیندوں پر 70رنز بناکر بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 11چوکے لگائے۔