پٹنی ٹاپ میراتھن | تیسرے ایڈیشن میں 550افرادکی شرکت

پٹنی ٹاپ//پٹنی ٹاپ میراتھن کے تیسرے ایڈیشن کا اتوار کو انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف حصوں سے پٹنی ٹاپ پہنچنے والے 550سے زیادہ پرجوش افراد نے شرکت کی۔ پٹنی ٹاپ میراتھن آئرن مین کپل اروڑہ، ایک بین الاقوامی سہ فریقی ایتھلیٹ، الٹرا میراتھونر اور فٹ انڈیا کے سفیر کی ایک پہل ہے، جس کی حمایت پٹنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم جموں، ضلع انتظامیہ رام بن، ادھم پور اور اسکائی نے کی۔’وزٹ پٹنی ٹاپ ‘ایونٹ سیریز کے تحت منعقد کی گئی میراتھن دوڑ کے چار زمروں یعنی21.9کلومیٹر،10کلومیٹر،5کلومیٹراورایک کلومیٹرمیں منعقد ہوئی۔

 

اس بار بچوں کیلئے 1کلومیٹر کا زمرہ متعارف کرایا گیا ۔ شرکا کو 10-14 سال، 14-18 سال، 18-35 سال، 35-45سال، 45-55سال اور 55سال کے عمر کے گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ہاف میراتھن (21.097کلومیٹر)کو سچن کمار ویشیا، ڈپٹی کمشنر ادھم پور، ڈاکٹر ونود کمار نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔