نئی دہلی/یو این آئی//بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے درمیان، گھریلو سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں لگاتار بارہویں دن بھی مستحکم رہیں۔ مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سیملک میں اسکی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔