کولگام//منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے کولگام اور اونتی پورہ میں دو افراد کو گرفتار کرکے برائون شوگر اور نقدی 71700 روپئے برآمد کرلئے ۔چانسر کراسنگ کولگام کے نزدیک ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کولگام غلام محمد بٹ کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو مشکوک حالت میں پایا ، جس کی شناخت گوہر احمد بٹ ساکن اوکے کولگام کے بطورہوئی ہے ۔مذکورہ شہری کے قبضے سے 110 گرام برائون شوگر اور نقدی 71700 روپئے برآمد کرلئے۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتارکرکے تھانہ پولیس کولگام منتقل کیاجہاں وہ زیر حراست ہے۔ کولگام تھانہ میں اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آرنمبر11/2021درج کیا گیا۔اس دوران اونتی پورہ پولیس نے ایک شہری کو ممنوعہ نشیلی اشیاء سمیت ایف آئی آرنمبر201/2020 متعلقہ دفعات کے تحت گرفتارکیا ۔ مذکورہ شہری کئی کیسوں میں ملوث ہے جس کی شناخت وسیم احمد تراگ ساکن ترال کے بطو ر ہوئی ہے ۔مذکورہ شہری کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔جے کے این ایس