جموں//پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے یہاں جموں کشمیرپولیس پبلک اسکولوں کے بورڈآف ایڈمنسٹریشن ومنجمنٹ کمیٹی کی سالانہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کے دوران جموں کشمیرمیں قائم پولیس پبلک اسکولوں کے کام کاج کاجائزہ لیاگیا اورجموں ،سرینگر، ڈوڈہ، راجوری،اننت ناگ،بارہمولہ اور کپوارہ اضلاع میں ان اسکولوں کے مسائل ومعاملات اور تجاویز پرتبادلہ خیال کیاگیا۔دوران میٹنگ ان اسکولوں کے کام کاج ،ڈھانچے کو بہتربنانے کیلئے متعددفیصلے لئے گئے۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں زون مکیش سنگھ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرایم کے سنہا،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کارڈنیشن دنیش رانا،چیئرپرسن پولیس وائوزایسوسی ایشن ڈاکٹر روبندرکور،ڈی آئی جی جموں سانبہ کٹھوعہ رینج وویک گپتااوردیگر نے شرکت کی۔ڈی آئی جی وسطی کشمیرسجیت کمار،ڈی آئی جی شمالی کشمیرادے بھاکسر بلا،ڈی آئی جی جنوبی کشمیرعبدالجبار اوردوسرے پولیس اپبلک اسکولوں کے پرنسپلوں نے ویڈیوں کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں حصہ لیا۔پولیس سربراہ نے ایک ایک کرکے ان اسکولوں کی کارکردگی کاجائزہ لا۔انہوں نے ان اسکولوں کو درپیش مشکلات سے متعلق رپورٹ طلب کئے ۔انہوں نے ممبران پرزرودیا کہ وہ ان اسکولوںکاتعلیمی معیار بلندکرنے کیلئے اقدام کریں۔انہو ں نے ان اسکولوں میں زیرتعلیم بچوں کی قابلیت میں نکھار لانے کی تاکید کی۔انہوں نے ان اسکولوں میں زیرتعلیم بچوں کو ٹرانسپورٹ کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے نئی بسیں فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں اسکول پرنسپلوں اورانتظامی افسراں سے کہا کہ وہ ان اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دیں اور موقعہ پر ہی ڈھانچے کیلئے درکار لوازمات کومنظوری دی۔