پونچھ//سیڑھی خواجہ کی عوام نے الزام لگایا ہے کہ پنچایت گھر کی تعمیر نامناسب مقام پر کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے لوگوں کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں انہوں نے الزام لگایا کہ پنچایت گھر کی تعمیر ایک ایسی جگہ کی جارہی ہے جو آبادی سے دور ہے۔اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے منظور احمد نامی مقامی شخص نے کہا کہ اس ضمن میں وہ بارہا متعلقہ محکمہ کے افسروں کو اپیل کر چکے ہیں لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی تو انہوں نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت عالیہ لوگوں کے مفاد میں فیصلہ سنائے گی ۔انہوں نے الزام لگایا کہ کورٹ کی جانب سے سٹے لگا ہوا ہے لیکن اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیرجاری ہے۔انہوں نے پولیس سے مداخلت کی اپیل کی ۔