نئی دہلی //یو این آئی// کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ ان پر طاقت کا استعمال کیا گیا جب انھیں لکھیم پور جاتے ہوئے سیتا پور میں حراست میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں نہ صرف غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا بلکہ انہیں مجسٹریٹ یا کسی عدالتی افسر کے سامنے بھی پیش نہیں کیا گیا۔ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ انھیں اپنے وکیل سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی جبکہ ان کا وکیل دروازے کے سامنے کھڑا تھا۔