یواین آئی
نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ اجودھیا میں رام مندر میں رام للا کے پران پرتشٹھا کی تکمیل کے ساتھ ہی 5 صدیوں کا انتظار اور وعدہ آج پورا ہو گیا ہے ۔ایکس پلیٹ فارم پر اپنی ایک پوسٹ میںمسٹر امت شاہ نے کہا کہ 5 صدیوں کا انتظار اور وعدہ آج پورا ہو گیا ہے ۔ آج کا دن بھگوان شری رام کے کروڑوں بھکتوں کے لیے ایک ناقابل فراموش دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ہمارے رام للا اپنے عظیم الشان مندر میں ہیں، پربھو شری رام کے لاتعداد عقیدت مندوں کی طرح میں بھی جذبات سے بھرا ہوا ہوں۔ وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ اس احساس کو لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہت سی نسلوں نے اس لمحے کے انتظار میں اتنی قربانیاں دیں، لیکن کوئی خوف اور دہشت شری رام جنم بھومی پر دوبارہ مندر کی تعمیر کے عزم اور ایمان کو متزلزل نہیں کر سکی۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یہ عزم پورا ہوا ہے اور اس کے لیے میں دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس مبارک دن پر میں ان تمام عظیم انسانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس جدوجہد اور عزم کو صدیوں تک زندہ رکھا، بہت سی توہین اور اذیتیں برداشت کیں، لیکن مذہب کا راستہ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وشو ہندو پریشد ہزاروں عظیم سنتوں اور لاتعداد جانے پہچانے لوگوں کی جدوجہد کا آج خوشگوار اور کامیاب نتیجہ برآمد ہوا ہے ۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ یہ عظیم الشان شری رام جنم بھومی مندر زمانوں تک لازوال اور لافانی سناتن ثقافت کی منفرد علامت رہے گا۔
عہد ساز دن: دھنکھر
یواین آئی
نئی دہلی// نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے ایودھیا میں شری رام للا کی مورتی کی پران پرتسٹھا کو ایک عہد ساز دن قرار دیا اور ملک کے لوگوں کو اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔پیر کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر دھنکھر نے کہا کہ ہر جگہ قومی فخر کی نشاۃ ثانیہ کے جشن کے لمحے کا مشاہدہ کرنا خوشی کی بات ہے ۔انہوں نے کہاکہ ”ایودھیا کے تاریخی شہر رام جنم بھومی میں رام مندر کے پران پرتسٹھا کے اس تاریخی دن پر مبارکباد۔ ‘‘
مودی کا صدرجمہوریہ کا شکریہ
یواین آئی
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کل اجودھیا دھام میں شری رام مندر کے مقام پر منعقد کی جانے والی پران ترشٹھا کی تقریب کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کرنے کے لئے صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تاریخی لمح ملک کی وراثت اور ثقافت کو مالا مال کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے ترقیاتی سفر کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔وزیراعظم مودی نے ایکس پر پوسٹ کرکے صدر جمہوریہ کا شکریہ ادا کیا۔
کیجریوال کی مبارکباد
یواین آئی
نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے بھگوان رام کے عظیم الشان مندر میں پران پرتشٹھا پر لوگوں کو مبارکباد دی۔ کیجریوال نے ایکس پر کہا ‘‘مریادا پروشوتم بھگوان شری رام کے عظیم الشان مندر میں پران پرتشٹھا کے اس مقدس موقع پر آپ سب کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ جے سیا رام۔’’اس سے پہلے انہوں نے کہا ‘‘آج، پران پرتشٹھا کے موقع پر، میں نے دہلی کے مختلف علاقوں میں منعقد ہونے والے بھنڈاروں میں شامل ہوا۔