اسلام آباد / یو این آئی//پاکستان کے صوبہ پنجاب میں جمعرات کو شیعہ مسلمانوں کے جلوس میں سخت دھماکے میں 5 افراد کی موت ہو گئی اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ شیعہ مسلمانوں کا جلوس پنجاب کے بہاول نگر شہر میں نکالا جا رہا تھا۔ اسی دوران زبردست دھماکے کے سبب کم از کم5 افراد کی موت ہو گئی اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ ایک شخص نے بہاولنگر کے علاقے مہاجر کالونی کی جامعہ مسجد کے قریب سے گزرنے والے جلوس پر دستی بم پھینکا، حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر سربراہی سیف سٹی اتھارٹی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا اور وزیر اعلیٰ نے محکمہ انسداد دہشت گردی کو آپریشن اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔قبل ازیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں جائے وقوع پر پولیس اور امدادی کارکنان کو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔