پاکستان میں سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک، 24 زخمی

اسلام آباد// پاکستان میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 24 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب کے ضلع حفیظ آباد میں ایک بس الٹ کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ جلال پور بھٹیاں شہر میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ راحت اور بچاؤ ٹیموں نے کرین کی مدد سے بس کو پانی سے باہر نکالا۔ ایک اور واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے ضلع نیلم میں تین جیپیں کار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔(یو این آئی)