اسلام آباد//پاکستان میں پنجاب اور سندھ کے سرحدی علاقے کے قریب دریائے سندھ میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک اور 26 لاپتہ ہیں۔حکام نے بتایا کہ کشتی الٹنے کا حادثہ پیر کی شام پیش آیا۔ مقامی افراد نے 45 افراد کو بچا لیا جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ رضا نے کہا کہ سولنگی برداری کے افراد شادی کے لیے دریائے سندھ میں خواتین اور بچوں سمیت سفر کررہے تھے۔ ’اچانک کشتی الٹنے سے تمام افراد دریا میں جا گری ۔انہوں نے کہا کہ حادثہ کشتی کے اوور بورڈنگ کے باعث پیش آیا۔