اسلام آباد//یو این آئی//پاکستان سپریم کورٹ نے پیر کو پنجاب پولیس کے سربراہ فیصل شاہکار کو حکم دیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے سلسلے میں 24 گھنٹے کے اندر ایف آئی آر درج کریں۔سپریم کورٹ میں معاملے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ایف آئی آر درج نہ ہونے پر حملے کا از خود نوٹس لینے کا انتباہ دیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے صدر مسٹر خان 3 نومبر کو پنجاب کے وزیر آباد میں پارٹی کے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے ۔ اس حملے میں پی ٹی آئی کے ایک حامی معظم نواز جاں بحق جب کہ سابق وزیراعظم سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ۔یہ معاملہ وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے 25 مئی کے حکم نامے کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کے الزام میں وزارت داخلہ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت میں اٹھایا گیا تھا۔