سرینگر//پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں درجنوں عسکری تربیتی کیمپ موجود ہیں۔ اسبات کاانکشاف مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو وہاں تربیت فراہم کی جاتی ہے جس کے بعد انہیں اس پار کشمیر میں داخل کیا جاتا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی سرکار نے ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان سرحد پار عسکری سرگرمیوںکو فروغ دیتا ہے اور وہاں پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں تربیتی کیمپس موجود ہے ۔ایک خبر رساں ادارے کے ساتھ بات کرتے ہوئے امورداخلہ کے مرکزی وزیرمملکت جی کیشن ریڈی نے کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں درجنوں کی تعداد میں عسکری کیمپ موجود ہیں جہاں عسکریت پسندوں کو تربیت دی جاتی ہے جس کے بعد انہیںکشمیر میں دراندای کرکے داخل کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے عسکریت کو فروغ دینے اور کشمیر کے حالات بگاڑنے کی تاک میں رہتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ ذرائع سے یہ بات بار بار سامنے آئی ہے کہ پاکستانی زیرانتظام کشمیر میں جنگجوئوں کے کئی تربیتی کیمپ سرگرم عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پر زور دیتا ہے کہ عسکری سرگرمیوں کو بند کیا جائے لیکن وہ جنگجوئوں کو تربیت فراہم کرکے کشمیر میں داخل کراتا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کے خواہاں رہے ہیںتاہم پاکستان اس بات کو سنجیدگی سے نہیںلیتا ہے اور بار بار عسکری سرگرمیوں کو فروغ دیکر حالات بگاڑنے کی کوششوں میںرہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی کچھ کیمپ وہاں سرگرم ہے اور اس میں لڑکوں کو تربیت فراہم کرکے انہیں کشمیر بھیج دیا جاتا ہے ۔