احمد آباد/ہندستان کو اس سال اکتوبر۔نومبر میں ٹوئنٹی20عالمی کپ کی میزبانی کرنی ہے اور ہندستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں جمعہ سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹوئنٹی20سیریز میں اس عالمی کپ کی تیاری مضبوط کرنے کے ارادے سے اتریں گی۔ ہندستان نے انگلینڈ سے چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز 3-1سے جیت کر بلاشبہ آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے ، لیکن پانچ میچوں کی اس ٹی۔20سیریز میں ہندستان کو مہمان ٹیم سے سخت چیلنج ملے گا۔ دونوں ٹیموں کو اس سیریز سے عالمی کپ کے لئے اپنی تیاری کرنے میں مد ملے گی۔ہندستان نے گزشتہ آسٹریلیائی دورہ میں ٹی۔20سیریز 2-1سے جیت لی تھی۔ ہندستان کے کئی کھلاڑی آسٹریلیائی دورے میں زخمی ہوئے تھے اور ٹی۔20سیریز کے لئے ہندستانی ٹیم میں کئی نئے چہر ے شامل ہیں۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ان میں سے کتنے نئے چہروں کو ٹی۔20سیریز میں جگہ مل پاتی ہے ۔نئے چہروں میں بلے باز سوریہ کمار یادو، بلے بازی آل راونڈر راہل تیودیا، وکٹ کیپربلے باز ایشان کشن اور گیند باز ارون چکرورتی شامل ہیں۔ ٹیم انڈیا کو اب بھی یہ دیکھنا ہے کہ آل راونڈر ہاردک پانڈیا گیندبازی کرنے کے لئے پوری طرح فٹ ہوگئے ہیں یا نہیں۔سوریہ کمار نے آئی پی ایل کے گزشتہ سیشن میں کافی شاندار بلے بازی کی تھی لیکن انہیں آسٹریلیا کے دورہ کے لئے منتخب نہیں کیا گیا تھا جس پر کافی سوالات اٹھے تھے ۔ سوریہ کمار کو اس سیریز کے لئے ہندستانی ٹیم میں جگہ ملی ہے ، لیکن وہ گیارہ کھلاڑیوں میں جگہ بناپاتے ہیں یہ سب سے بڑا سوال ہے ۔ چکرورتی کو آسٹریلیا کے دورہ کے لئے منتخب کیا گیا تھا لیکن چوٹ کی وجہ سے وہ اس دورہ سے باہرہوگئے تھے ۔ لوکیش راہل اور فارم میں چل رہے رشبھ پنت کے رہتے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کو گیارہ کھلاڑیوں میں موقع ملنا مشکل ہے ۔یہ بھی بڑا سوال ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زبردست کارکردگی کرنے والے پنت گیارہ کھلاڑیوں میں صرف بلے باز کے طوراپر اترتے ہیں یا پھر وکٹ کیپر بلے باز کے طورپر۔ راہل نے آسٹریلیا میں چھوٹے فارمٹ میں وکٹ کیپر کی ذمہ داری سنبھالی تھی حالانکہ سابق ہندستانی بلے باز وی وی ایس لکشمن کا کہنا ہے کہ پنت ایک میچ جیتنا والے کھلاڑی ہیں اور آئندہ عالمی کپ کے مدنظر انہیں زیادہ مواقع دیئے جانے چاہئیں۔اس درمیان ایسی بھی خبریں ہیں کہ راہل تیوتیا اور ورون چکرورتی کی فٹنس شک کے گھیرے میں ہے ۔ ایسے میں راہل چہار کو ٹی۔20ٹیم کے ساتھ جوڑا جاسکتا ہے ۔ پیر کی شام کو اسٹیڈیم میں مشق سیشن کے دوران چہار ہندستانی ٹیم کے ساتھ نظر آئے تھے ۔ متبادل کھلاڑیوں کے ایس بھرت، ابھیمنیو ایشورن، شاہباز ندیم اور پریانک پانچاال کو ٹیسٹ سیریز کے وقت سے ہی ٹیم سے ریلیز کردیا گیا تھا تاکہ وہ وجے ہزار ٹرافی ٹورنامنٹ میں کھیل سکیں لیکن چہار ٹیم کے ساتھ ہی رہے ۔ چہار نے 2019میں ہندستان کے لئے ٹی۔ 20میں کیریر کی شروعات کی تھی لیکن ویسٹ انڈیز کے خلاف اس میچ کو کھیلنے کے بعد وہ وبارہ ہندستان کے لئے نہیں کھیلے تھے ۔ چہار نے آئی پی ایل کے گزشتہ سیشن میں ممبئی انڈینس کے لئے کافی شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔چکرورتی کی طرح تیوتیابھی گزشتہ مہینہ قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے ) میں فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے تھے ۔ احمد آباد میں دوسرے فٹنس ٹیسٹ کے نتیجہ کے بارے میں ابھی کوئی معلومات نہیں ہے لیکن تیوتیا احمد آباد میں باقی ٹیم کے ساتھ کورینٹائن میں رہے اور انہوں نے پیر کی شام ہندستانی ٹیم کے ساتھ مشق بھی کی۔ چکرورتی ٹریننگ کا حصہ نہیں ہیں اور انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنے کے لئے این سی اے جانے کے لئے کہا گیا ہے ۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) عالمی کپ کے مدنظر پوری طرح فٹ کھلاڑیوں کی تلاش میں ہے اور کپتان وراٹ کوہلی کا زور ہمیشہ فٹ کھلاڑیوں پر ہی رہتا ہے ۔ٹی۔20سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی ایون مورگن سنبھالنے والے ہیں۔ ٹیم میں خطرناک بلے باز ڈیوڈ ملان شامل ہیں، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف گھریلو ٹی۔20 سیریز میں کافی زبردست بلے بازی کی تھی۔ ٹاپ آردر کے بلے باز جیسن رائے ، آل راونڈر بین اسٹوکس، سیم کرین،ٹام کرین، وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر کی موجودگی میں انگلینڈ کی ٹیم کافی مضبوط نظر آتی ہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم اس سیریز میں ہندستان سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کا بدلہ لینے کی پوری کوشش کرے گی۔ہندستان اپنی سات ٹی۔20سیریز سے غیر مفتوح ہے جن میں سے ایک سیریز ڈرا رہی ہے ۔ ہندستان نے اپنی پچھلی سات سیریز میں ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیا، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو شکست دی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے ساتھ مقابلہ 1-1سے ڈرا رہا تھا۔(یو این آئی)