کپوارہ//ہندوارہ کے مضافاتی گائوں پالپورہ میں سکولی عمارت 14سالہ سے تشنہ تکمیل ہے جس کی وجہ سے یہاں زیر تعلیم طالب علموں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ سرکاری مڈل سکول پالپورہ میں جگہ کی عدم دستیابی کے پیش نظر 14سال قبل ایک اضافی عمارت کا سنگ بنیاد ڈالا گیا لیکن 14سال کے دوران سکول عمارت کی فقط چار دیواری کھڑا کی گئی ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ سکول میں جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلاب کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔مقامی لوگو ں کے مطابق جو سکولی عمارت فی الوقت دستیاب ہے وہ ایک نالہ کے کنارے پر ہے اور جب اس نالہ میں بارشو ں کے دوران پانی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے تو نالہ کا پانی اسی سکولی عمارت کے کمرو ں میں گھس جاتا ہے جس کے نتیجے میں سکولی بچو ں کو چھٹی دی جاتی ہے۔مقامی لوگو ں نے الزام لگایا کہ جو سکول عمارت گزشتہ14سالو ں سے تشنہ تکمیل ہے وہ بھی اب آہستہ آہستہ خستہ حال ہو چکی ہے اور اگر اس عمارت پر دوبارہ کام شروع نہیں کیا گیا تو وہ دن دور نہیں جب لاکھو ں روپیہ سے تعمیر کی گئی عمارت زمین بو س ہو جائے گی ۔مقامی لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس عمارت پر فوری طور کام شروع کرے ۔