پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے پیش | افرادی قوت کو روزگار کے قابل ہنرمند بنانے کا عزم

نئی دہلی//یو این آئی// حکومت ایک مشن موڈ میں افرادی قوت کو روزگار کے قابل ہنر اور علم فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) پیشہ ورانہ تعلیم اور ہنر کی ترقی پر خصوصی توجہ دیتی ہے ۔منگل کو پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے 2022-23 پیش کرتے ہوئے ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ حکومت وزارت کے قیام کے ساتھ ہی ساتھ نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ مشن اورہنر مندی کی ترقی نیزانٹرپرینیورشپ پر قومی پالیسی کے آغاز کے ذریعے ملک میں ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کو بہتربنانے اور اسے ہموار بنانے کی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ این ای پی 2020 کے تحت بھی پیشہ ورانہ تعلیم اور ہنر کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ پیشہ ورانہ تعلیم اور عمومی تعلیم کے انضمام اور پیشہ ورانہ تعلیم کو مرکزی دھارے میں لانے کو ملک کے تعلیمی نظام میں ایک بڑی اصلاحات کے طور پر شناخت کیا گیا ہے ۔