عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
لندن //ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کے لیے رجسٹریشن کی تعداد 48 گھنٹوں میں 12 لاکھ ہو گئی۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے ٹکٹوں کی خریداری کے لیے 48 گھنٹوں میں 12 لاکھ لوگوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 126 ممالک سے مجموعی طور پر 12 لاکھ کرکٹ شائقین نے ٹکٹوں کی بیلٹنگ کے لیے اپنااندراج کروایا ہے۔ اس سلسلے میں میزبان ممالک امریکا اور ویسٹ انڈیز سے 9 لاکھ شائقین نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ٹکٹ بیلٹنگ کے لیے رجسٹریشن 7 فروری تک جاری رہے گی۔ قرعہ اندازی کے ذریعے رجسٹرڈ فینز کو ٹکٹ ملیں گے۔دوسرے مرحلے میں 22 فروری سے ٹکٹ پہلے آئیے پہلے پائییکی بنیاد پر فروخت ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 55میچز کے لیے مجموعی طور پر 2لاکھ 60 ہزار ٹکٹ فروخت ہوں گے۔