ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر دلخراش حادثہ | ایکو گاڑی کی ٹکر سے 5 سالہ لڑکے کی موت

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ میں ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر سیائی کے نزدیک ایک تیز رفتار ایکو گاڑی زیر نمبری JK06-3512 نے 6 سالہ لڑکے کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو۔

 

اس واقعہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی بچے کو سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔مہلوک کی شناخت عاہل حسین ولد عشرت حسین ساکنہ سیائی گواڑی کے طور پر ہوئی ہے۔ایس ایچ او گندوہ وکرم سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس سلسلہ میں ایف آئی آر 50/2023 زیر دفعات 304A B، 337

 

درج کر کے ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے اور گاڑی کو ضبط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاملہ کی مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ادھر ڈاکٹروں نے طبی لوازمات مکمل کرنے کے بعد لاش کو وارثین کے سپرد کیا گیا۔