ٹنگمرگ کولگام میں کھیل میدان کا افتتاح

کولگام// ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے رکن منزگام، چودھری جمیلہ نے کلمنزگام ٹنگمرگ کولگام میں ایک کھیل کے میدان کا افتتاح کیا۔کھیل کا میدان محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے 10 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کولگام، محمد عمران خان مقامی لوگ اور کھیل سے محبت کرنے والے موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر نے ضلع میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے پر ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی اور مزید کہا کہ یہ پلے فیلڈز کھیلوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کافی مواقع فراہم کریں گے اور نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھیں گے۔