ماسکو//امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت سے انکار کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے خلیج فارس اور ایران مسئلہ پر بات چیت کرنے کیلئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یواین ایس سی) کے رکن ممالک جرمنی اور ایران کے لیڈروں کی ایک آن لائن کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز اب بھی برقرار ہے ۔روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اتوار کو اس اُمید کا دعوی کیا ہے ۔انہوں نے یہ دریافت کئے جانے پر کہ ٹرمپ کے بیان کے سامنے آنے کے بعد کانفرنس منعقد کرنے کی اپیل کیا ابھی بھی برقرار ہے تو انہوں نے کہا کہ ’’بیشک، ہاں۔‘‘انہوں نے خلیج فارس میں تناؤ میں مزید اضافہ سے بچانے کیلئے امریکہ سے اس پہل کے عمل درآمد کے فوائد کا اندازہ لگانے کی بھی اپیل کی۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے سنیچر کو کہاتھا کہ وہ ایران مسئلہ پر آن لائن چوٹی کانفرنس منعقد کرنے کی پوتن کی پہل کی حمایت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے وہ انتخابات کا انتظار کریں گے ۔