واشنگٹن// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ صدارتی مہم کے سربراہ پال مینا فورٹ کو ٹیکس چوری اور بینک فراڈ پر 47ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق مینا فورٹ پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال یوکرین کے سیاستدانوں سے مشاورت کے دوران حاصل ہونے والی لاکھوں ڈالر کی آمدنی چھپائی اور ان پر یہ جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں ایک اور مقدمے میں بھی سزا سنائے جانے کا امکان ہے جہاں کولمبیا ڈسٹرکٹ میں چل رہے ایک علیحدہ مقدمے میں ان پر غیرقانونی طور پر لابی کرنے کا الزام ہے۔ جج ٹی ایس ایلس کی جانب سے سزا سنائے جانے سے قبل مینافورٹ نے کہا کہ یہ کہنا انتہائی کم ہو گا کہ میں انتہائی شرمندہ ہوں تاہم انہوں نے اپنے عمل پر کوئی معافی نہیں مانگی اور جج نے سزا سانتے ہوئے اس عمل کو مدنظر رکھا۔ مینافورٹ نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کو چلایا تھا۔