واشنگٹن//امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندیوں کی حامل امیگریشن پالیسیوں کے خاتمے کے لیے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ان خاندانوں کو ملانے کی ایک کوشش بھی ہے جو امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک دوسرے سے الگ کر دیے گئے تھے۔نئے امریکی صدر نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیا قانون نہیں بنا رہے بلکہ ان کے بقول وہ ناقص پالیسی کو ختم کر رہے ہیں۔اپنی صدارت کے پہلے گھنٹے میں جو بائیڈن نے دو ہفتے قبل سابق صدر ٹرمپ کی طرف سے امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر 16 بلین ڈالرز کی رقم سے دیوار کی تعمیر رکوانے کے لیے کانگریس کو ایک بل بھجوایا تھا جہاں اراکین کے درمیان یہ معاملہ طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہے۔