جموں//آل جے اینڈ کے ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ٹرانسپورٹ برادری، چیئر مین آل جے اینڈ کے ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن ایس اجیت سنگھ کی قیادت میں وفد کے اَرکان نے طویل عرصے سے زیرِ اِلتوأ مطالبات کو پورا کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا۔ڈوڈہ کے ایک وفد نے صدر کیلاش کنڈیا ترا کمیٹی ٹھاکر ہنس راج اور پی آر آئی کے اَرکان پر مشتمل لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوئے اور مطالبات کی ایک یاد داشت پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان کو تبادلہ خیال کرنے کے دوران ان کی طرف سے پیش کردہ مسائل کے مناسب ازالے کا یقین دِلایا۔اس دورا ن سابق وزیر سکھ نندن چودھری اور جموںوکشمیر کی نیشنل گولڈ میدلسٹ پاور لفٹر سور بھی بالی نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔سکھ نندن چودھری نے لیفٹیننٹ گورنر کو محکمہ دیہی ترقی کے ساتھ کام کرنے والے رجسٹرڈ خوانچہ فروشوں اور سپلائروں کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔سوربھی بالی نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ جموںوکشمیر میں کھیلوں کے فروغ اور سپورٹس پالیسی کی عمل آوری سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔