راجوری //حالیہ دنوں میں راجوری پونچھ میں ملی ٹینسی کے واقعات میں ہوئے اضافے کے ساتھ ساتھ فوج کی جانب سے وی ڈی سی ممبران کے تربیتی عمل کا جاری رکھا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں فوج کی جانب سے پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن میں وی ڈی سی ممبران کا ایک تربیتی پروگرام منعقد کیاگیا ۔اس دوران فوجی ذرائع نے بتایا کہ ولیج ڈیفنس کمیٹی اراکین ملی ٹینسی کیخلاف فوجی کارروائی میں اہم مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ وہ سماج دشمن عناصر پر بھی مکمل نظر رکھتے ہیں ۔اس تربیتی پروگرام کے دوران فوج نے ممبران کو ہتھیار وں کو چلانے کی تربیت فراہم کی جبکہ وی ڈی سی ممبران نے بھی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا ۔اسی طرح نوشہرہ میں جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے وی ڈی سی ممبران کیلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا