جموں//لداخ بدھسٹ ایسو سی ایشن زانسکار کے وفد نے گورنر کے صلاح کار کے کے شرما نے ملاقات کی ۔وفد نے زانسکار خطے کو ضلع کا درجہ دینے ، جموں میں سرائے کے قیام ،سب ڈویژن کیلئے لائبریری اور سنی زانسکار میں شمشان گھاٹ پر مفت بالن دستیاب کرانے کی مانگ کی ۔میونسپل کمیٹی ڈورو ویری کے وفد نے ایم آئی آہنگر کی قیادت میں کوڈے دان نصب کرنے ، صفائی کرمچاریوں کی تعیناتی ، مونسپل کمیٹی کے دفتر کے لئے گاڑی کی فراہمی، بس اڈہ ڈورو کے نزدیک شاپنگ کمپلیکس کی تعمیر ،ماڈرن ہسپتال ڈورو کے نزدیک دکانوں کی تعمیر اور ٹاون ہال ڈورو اور سب آفس ویری ناگ کی تجدید کاری کی مانگ کی۔صلاح کار نے جائز مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔