Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

وہ کون تھی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 22, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
ٹوٹے پھوٹے گھر کے آنگن میں ایک پھٹی پرانی چٹائی پہ کروٹیں بدل بدل کر اپنے آپ میں مگن وہ کبھی لوریاں گایا کرتی تو کبھی گم سم بیٹھی رہتی تھی ۔ جون کی جھلسا دینے والی دھوپ والے دن، جب ہر کوئی سائے میں بیٹھ کر گرمی سے راحت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، میں بھی وہ دھوپ میں اس پرانی چٹائی پر لیٹے جیسے اپنے آپ سے بالکل بے خبر کچھ سوچ رہی ہوتی تھی۔ وہ آتے جاتے ہر شخص کو دیکھتی اور پھر سرد آہ بھرتی گویا وہ کسی کو تلاش کرتی ہو۔ اس کے سرہانے کچھ دوائیاں بھی رکھی تھیں ۔  میں روز  اس  راستے سے گزرتا تھا  اور  اس کے آنگن میں جھانکا کرتا  تھااور ہر روز  اسے  اسی انداز میں چٹائی پہ لیٹے دیکھتا ۔ میں ہر بار یہ ارادہ کرکے نکلتا تھا کہ آج میں اس سے بات کروں اس کا  دکھ بانٹنے کی کوشش کروں گا لیکن ہر بار اس سے بات کئے بغیر ہی وہاں سے گزر جاتا تھا۔  مہینے بیت  چکے تھے میں نے اسے کسی سے بات کرتے نہیں دیکھا اور نہ ہی کوئی اس کے آس پاس کبھی دکھائی دیا۔  وہ روز اسی سڑک کی طرف دیکھ رہی ہوتی تھی جہاں سے میں گزرتا تھا۔ میں اس گائوں میں نیا نیا تھا اس لئے کسی سے یوجھنا بھی مناسب نہیں سمجھتا تھا۔ اب یہ نظاہرہ میرے لئے معمول سا بن چکا تھا اور روز وہاں سے گزرتے وقت اسے دیکھنے کی تمنا ہوتی لیکن اسے دیکھنے کے بعد ہر بار دل رنجیدہ ہو جاتا تھا۔ اس کی حالت جتنی پریشان کن تھی اتنا ہی اس کا چپ رہنا بھی دل کو جھنجوڈ کر رکھ دیتا تھا۔ اس کی اُس خاموشی میں گویا کوئی طوفان بسا ہو۔ آج بھی میں معمول کے مطابق اپنے وقت پہ اس گھر کے آنگن تک پہنچ گیا۔ لیکن آج کا نظارہ کچھ زیادہ رنجیدہ کرنے والا تھا ۔ وہ آج اُس چٹائی پہ نظر نہیں آئی بلکہ اس آنگن میں کئی لوگ جمع تھے جنکی آنکھیں پُرنم تھیں اور کسی بات ایک دوسرے سے افسوس کر رہے تھے۔ میں آگے بڑا اور ہمت کر کے  آنگن میں داخل ہوا ۔ اس سے پہلے کہ میں کسی سے کچھ پوچھ لیتا میں نے اس گھر کی دہلیز کے پاس ایک چارپائی پر اسے مردہ حالت میں دیکھا ۔ اس کی روح اب پرواز کر چکی تھی۔ شاید یہ پہلی بار تھا کہ میں اسے غور سے دیکھ سکا۔ اس کے چہرے کی جھریاں  اس پر بیتے ہر ظلم کی داستان بیان کر رہی تھیں۔ اس کے سفید بالوں سے اس کی عمر کے ساتھ ساتھ اس کے  دکھ بھرے تجربے نمایاں تھے۔  میں اسے نہیں جانتا تھا لیکن میرا دل نہ جانے کیوں خون کے آنسو  رو  رہا تھا۔کاش میں نے  ہمت کر کے اس سے کبھی بات کی ہوتی، میں من ہی من سوچنے لگا ۔  وہ ادھیڑ عمر کی عورت جو  اب  اس دنیا سے رخصت ہو چکی تھی آخر کون تھی؟ اس کا کوئی وارث تھا بھی یا نہیں؟  وہاں موجود ایک شخص سے میں نے یہ سوال کئے  تو  اس نے ایک سرد آہ بھر کر کہا۔۔۔۔۔۔ بیٹا ! یہ  زرینہ ہے ۔ ۔۔۔یہ بھی کبھی خوشحال تھی۔ ۔۔۔یہ گھر جو اب ایک کھنڈر بن چکا ہے کبھی ایک خوشحال گھرانہ تھا ۔۔۔۔ اس عورت کا ایک ہی بیٹا تھا  اور اسے یہ اپنا  سب کچھ مانتی تھی۔۔۔ پھر ایک دن  وہ اچانک غائب ہوا ۔۔۔ کہاں کہاں نہیں ڈھونڈا  لیکن کوئی   نشان تک نہیں ملا ۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد اپنے آپ کو گھر کے اسی آنگن میں قید کرکے اپنے بیٹے کا انتظار کرنا ہی اس عورت کا معمول بن گیا۔۔۔۔ بیٹا تو نہیں آیا لیکن انتظار بالآخر ختم ہو گیا۔۔۔۔
وہ شخص بول ہی رہا  تھا کہ ایک نوجوان نے بات کاٹتے ہوئے اس سے مخاطب ہوکر کہا: کریم چاچا ! یہ کشمیر ہے  یہاں لاپتہ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے  ان میں سے ایک اس بد نصیب عورت کا بیٹا بھی تھا۔ 
رابطہ؛ہردوشیواہ سوپور/9906607520/ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد
تازہ ترین
گاندھی نگر جموں سب ڈویژن میں متعدد چوری کے معاملات حل ،نقب زنی میں ملوث 13افراد گرفتار ، تقریباً 27 لاکھ روپے کی مسروقہ املاک برآمد / ایس پی جموں
تازہ ترین
نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار
برصغیر
ملک کی سالمیت کی جب بات آتی ہے تو آپریشن سندور ایک واضح مثال ،سوراج کو بچانے کیلئے لڑنے کی ضرورت ہے تو ہم لڑیں گے:امیت شاہ
برصغیر

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?