عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر ناصر اسلم وانی کا کہنا ہے کہ وندے بھارت ٹرین نہ صرف سیاحت کے فروغ کے لئے بلکہ رابطے بڑھنے کے اعتبار سے بھی ہمارے لئے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں جہاں زمینی و ہوائی رابطے بڑھ گئے وہاں ترقی ہوئی۔
موصوف مشیر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘وندے بھارت ٹرین نہ صرف سیاحت کے حوالے سے بلکہ کنکٹوٹی کے حوالے سے بھی ہمارے لئے بہت ضروری ہے دنیا میں جہاں جہاں سڑکوں، ریلویز، ہوائی لحاظ سے کنکٹوٹی بڑھائی گئی وہاں ترقی ہوئی’۔ان کا کہنا تھا: ‘آج کل کے دور میں کسی بھی علاقے کی ترقی کے لئے کنکٹوٹی بڑھانا ضروری ہے’۔
ناصر اسلم نے کہا جو بچے ہوائی کرایہ برادشت نہیں کرسکتے تھے وہ اب آرام سے سفر کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘اس سے ائیر لائنز کی من مانیاں ختم ہوں گی اور ہمار فروٹ یہاں سے آرام سے باہر جائے گا’۔
وندے بھارت ٹرین سے نہ صرف سیاحت بلکہ رابطے بھی بڑھیں گے:ناصر اسلم
