ٹنگمرگ//مشتاق الحسن//ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والی وشو چمپین کوچ جبینہ اختر مختصر علالت کے بعد جے وی سی اسپتال میں انتقال کرگیں ۔وشو میں بین الاقومی سطح پر کئی گول میڈیا جتنے والی جبینہ اختر ساکنہ تریرن ٹنگمرگ مختصر علالت کے بعد سرینگر کے جے وی سی اسپتال میں انتقال کرگیں ۔جوں ہی اس کی موت کی خبر ٹنگمرگ میں پھیل گی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔مرحومہ کے انتقال پر ٹنگمرگ کی دینی اور سماجی وسیاسی تنظیموں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے ۔