وزیر اعظم سپریم کورٹ میں یوم آئین کی تقریب میں آج شرکت کرینگے

PTI8_30_2019_000042B

دہلی/وزیر اعظم نریندر مودی 26 نومبر کو سپریم کورٹ میں یوم آئین کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ یہ دن سال 2015 سے یوم آئین کے طور پر منایا جاتا ہے۔ سال 2015سے ہر سا ل 26نومبر کو یوم آئین منایا جاتا ہے ۔ اس سال وزیر اعظم نریندر مودی 26 نومبر کو سپریم کورٹ میں یوم آئین کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقعہ پر پروگرام کے دوران وزیراعظم ای کورٹ پروجیکٹ کے تحت مختلف نئے اقدامات کا آغاز کریں گے۔ یہ پروجیکٹ عدالتوں کے آئی سی ٹی کے ذریعے قانونی چارہ جوئی، وکلاء اور عدلیہ کو خدمات فراہم کرنے کی کوشش ہے۔وزیر اعظم کی طرف سے شروع کیے جانے والے اقدامات میں ورچوئل جسٹس کلاک، جسٹ آئی ایس موبائل ائپ 2.0، ڈیجیٹل کورٹ اور ایس 3 واس ویب سائٹس شامل ہیں۔ورچوئل جسٹس کلاک عدالتی سطح پر انصاف کی فراہمی کے نظام کے اہم اعدادوشمار کی نمائش کیلئے ایک پہل ہے جس میں عدالتی سطح پر دن/ہفتہ/ماہ کی بنیاد پر دائر کیے گئے مقدمات، نمٹائے گئے مقدمات اور زیر التوا مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔ کوشش یہ ہے کہ عدالت کی طرف سے کیس نمٹانے کی صورتحال عوام کے ساتھ شیئر کرکے عدالتوں کے کام کاج کو جوابدہ اور شفاف بنایا جائے۔ عوام ڈسٹرکٹ کورٹ کی ویب سائٹ پر کسی بھی عدالت کے ورچوئل جسٹس کلاک تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔جسٹ آئی ایس موبائل ائپ 2.0 جوڈیشل افسران کیلئے ایک ٹول ہے جو نہ صرف انہیں اپنی عدالت بلکہ ان کے ماتحت کام کرنے والے انفرادی ججوں کے لیے بھی زیر التواء اور نمٹانے کی نگرانی کرکے عدالت اور کیس کے موثر انتظام کیلئے دستیاب ہے۔ یہ ایپ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کو بھی دستیاب کرائی گئی ہے جو اب اپنے دائرہ اختیار کے تحت تمام ریاستوں اور اضلاع کے زیر التواء مقدمات اور ان کے نمٹارہ کی نگرانی کر سکتے ہیں۔ڈیجیٹل کورٹ ایک ایسی پہل ہے جس میں جج کو عدالتی ریکارڈ کو ڈیجیٹل شکل میں دستیاب کرایا جاتا ہے تاکہ عدالتوں کو بغیر کاغذ کے استعمال والا بنایا جا سکے۔