سیم پتروداکے بیان پرامت شاہ کاشدیدردعمل | کانگریس پارٹی پوری طرح بے نقاب

یواین آئی
نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر امت شاہ نے آج کانگریس پارٹی کے مشیر سیم پتروڈا کے ‘وراثتی ٹیکس’ سے متعلق بیان پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس کی چاپلوسی کرنے کی خطرناک سازش ہے، جس میں اکثریت فرقے کی جائیداد ضبط کرکے اسے اقلیتوں میں تقسیم کرنا ہے۔ شاہ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور سیم پترودا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیم پترودا کے ریمارکس کے بعد کانگریس پارٹی پوری طرح سے بے نقاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائیداد کی دوبارہ تقسیم پر سیم پترودا کے بیان نے آج کانگریس کی خوشامد کی سیاست کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے ایک طرح سے کانگریس پارٹی کے اکثریت کی جائیداد ضبط کرنے اور اقلیتوں میں تقسیم کرنے کے ارادے کی تصدیق کی ہے۔ یہ ایک بار پھر واضح ہو گیا ہے کہ ہندوستان کے غریبوں، دلتوں، نوجوانوں، قبائل اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانا کانگریس کے ایجنڈے میں کبھی نہیں تھا۔بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ سام پترودا کے تبصرے کے بعد کانگریس پارٹی کا چہرہ پوری طرح سے بے نقاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘سروے’ کا ذکر سب سے پہلے کانگریس کے انتخابی منشور میں کیا گیا تھا۔