نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے یوم راجستھان کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا’’ اپنی مالامال ثقافت اور شاندار وراثت کے لیے معروف راجستھان کے سبھی بھائیوں اور بہنوں کو راجستھان دیوس کے موقع پر بہت بہت نیک خواہشات ‘‘۔ہر سال 30مارچ ’راجستھان ڈے ‘ منایا جاتا ہے ۔1949میں اس جودھ پور، جے پور، جیسلمیر اور بیکانیر ریاستوں کا انضمام کرکے گریٹر راجستھان یونین بنا تھا جو بعد میں راجستھان ریاست میں تبدیل ہو گیا۔